Search This Blog

Translate

Today visitors

Thursday, September 20, 2018

Fast-spread disease high blood pressure in the world دنیا میں تیزی سے پھیلنے والا مرض ہائی بلڈ پریشر




ہائی بلڈ پریشر خاموش قاتل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔ایک نئی تحقیق سے یہ
بات ثابت ہوئی ھے کہ دنیا میں اس مرض میں مبتلا افراد کی تعداد بڑھنے کے ساتھ ساتھ ان کی شرح اموات میں بھی اضافہ ہوا ھے

نوے لاکھ لوگوں پر ہونے والی بین الا  اقوامی تحقیق  سے یہ بات پتہ چلی ھے کہ اس مرض میں مبتلا افراد کی تعداد میں پچھلے بیس سالوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آی ھے دنیا میں اس وقت نو سو ملین افراد اس مرض کا شکار ہیں۔ یہ قبل از وقت  موت کی اور معذوری کی بڑ ی وجہہ ھے ۔صرف بلڈ پریشر سےکوئی ہلاک نہیں ہوتا بلکہ جب اس کی نویت پیچیدہ ہو جاتی ھے تو ہم موت کہ قریب تر ہو جاتے ھے ۔یہ ہمارے دل یا  گردوں پر حملہ  کرتا ھے جس کی وجہ سے یہ کام کرنا چھوڑ دیتے ھے ۔یا پھر  فالج کا خطرہ پیدا ہو جاتا ہے۔
اس کی بنیادی وجہ  موٹاپا اور غلط غذائ عادات ھے ۔شہروں میں بڑھتی ہوئی آبادی اور جسمانی مشقت میں کمی بھی اس مرض کے پھیلاءو کی بڑی وجہ ہے ۔عمر بڑھنے کہ ساتھ ساتھ بلڈ پریشر ہائی ہونے کے امکانا ت بڑھ جاتے ھے ۔
امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن  کے جریدے میں 154 ممالک سے شایع ہونے والی 844 تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ھے ہائی بلڈ پریشر سے ہونے والی اموا ت 5 ملین دل کی بیماریوں 2 ملین دماغ میں خون رسنے اور 2 ملین سٹروک کے باعث موت  ہوئی ۔
اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ھے سب سے زیادھ  مریض انڈیا ،چین ،امریکا اور ملاشیعا ء سے سامنے آے ۔
اپنا بلڈ پریشر باقاعدگی سے چیک کرواتے رہیں۔  اگر آپ بلڈ پریشر کے مریض ھے تو میڈیسن کا استعمال باقاعدگی سے کرتے رہیں۔ اور طرز زندگی کو بدلیں۔ اس میں غفلت نہ برتیں۔ یہ ایک پیچیدہ مرض ھے ۔

1 comment: